ٹھٹھہ ،تنخواہیں نہ ملنے پر گھر میں فاقہ کشی کا منظر ہے،ملازمین کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب   


کو شائع کی گئی۔ April 27, 2021    ·(TOTAL VIEWS 131)      No Comments

ٹھٹھہ (رپورٹ حمید چنڈ) ٹھٹھہ جنگ شاہی کے قریب کوہستانی پٹی میں قائم ونڈ پاور کمپنی کے ملازمین نے کمپنی گیٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی بھی کی اس موقع پر مرشد ونڈ پاور کمپنی کے ملازمین نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی میں کام کرنے والے ملازمین کی دو ماہ سے کمپنی نے تنخواہیں بلا جواز روکی ہوئی ہیں جسکی وجہ سے کمپنی میں کام کرنے والے مزدور اور انکے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ اب عید آنے والی ہے اور ہمارے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑے ہوئے ہیں ہم عید کیسے منائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمیں دو ماہ کی تنخواہیوں کی ادائیگی کرکے ہمیں پریشانی سے بچایا جائے اور ہمیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے دوسری صورت میں مسائل حل نہ ہونے تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا ملازمین کے احتجاج کے بعد کمپنی انتظامیہ نے ملازمین سے مزاکرات کئے جو بے نتیجہ ثابت ہوئے ملازمین نے کہا جب تک کمپنی انتظامیہ ہماری تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کریگی ہمارا احتجاج رہے گا

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes