پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج ہوگا، صدر مملکت خطاب کریں گے   


کو شائع کی گئی۔ September 12, 2019    ·(TOTAL VIEWS 19)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج شام پانچ بجے ہوگا، صدر مملکت عارف علوی اجلاس سے خطاب کریں گے جس کے بعد باضابطہ طور پر دوسرے پارلیمانی سال کا آغاز ہوگا۔تفصیلات کے مطابق آج ہونے والے اجلاس میں ملکی حالات، بھارتی اقدامات، کشمیر میں مظالم، خطے کے ممالک سے تعلقات صدر مملکت کے خطاب کا حصہ ہوں گے۔ارلیمانی ذرائع کے مطابق صدرمملکت حکومت کے پہلے سال کی کارکردگی کا احاطہ کرنے کے ساتھ آئندہ سال کے اہداف کا عزم بھی ظاہر کریں گے، اجلاس میں شرکت کے اہم شخصیات کو خصوصی دعوت نامے بھی بھجوا دیئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکت کے لئے چاروں صوبائی وزرائے اعلی، گورنرز کو مدعو کیا گیا ہے، تینوں مسلح افواج کے سربراہان سمیت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی، صدر و وزیراعظم آزاد کشمیر، گورنر و وزیراعلی گلگت بلتستان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔تمام دوست ممالک میں پاکستان میں موجود سفراءکو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کےلئے صرف خصوصی دعوت ناموں کے حامل افراد اور خصوصی سٹکرز والی گاڑیوں کو آنے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ اجلاس کے موقع پر ریڈ زون میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے، مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا بھی امکان ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog