پانچ جولائی 1977 کو آ مر نے جمہوری حکومت کاتختہ الٹ کر پاکستان کونقصان پہنچایاعتیق عدنان   


کو شائع کی گئی۔ July 8, 2019    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

پانچ جولائی یزید نے ملک پاکستان کو وہ نقصان پہنچایا جووہ ناقابل تلافی ہے ضیاالرحمان گریوال
کویت(یواین پی)پیپلز کلب کویت کے صدر عتیق عدنان نے کہا کہ 5جولائی 1977 کو ایک آ مر نے جمہوری حکومت کاتختہ الٹ کر پاکستان کو اندھیروں میں دھکیل دیا جس کا خمیازہ پوری قوم آج تک بھگت رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم سیاہ کے سلسلہ میں رانا فاروق کے آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جنرل سیکرٹری میاں اشتیاق نے گفتگو کرتے ہوئے ضیاالحق کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گلف پیپلز پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضیاالرحمان گریوال نے کہا کہ پانچ جولائی یزید نے ملک پاکستان کو وہ نقصان پہنچایا جووہ ناقابل تلافی ہے نائب صدر منیر بٹ نے کہا کے ملک آج جس دہشت گردی اور مذہبی تفرقہ کاشکار ہے یہ ضیاالحق ہی کی وجہ سے ہے انفارمیشن سیکرٹری رانا فاروق نے کہا کہ پیپلز پارٹی آج بھی ایک اور جمہوری مارشل لا کے خلاف برسرپیکارہے مقررین میں چوہدری اکرم راو¿ امجد طارق جیالا شاھد ندیم اور یوتھ رہنما عدیل نواز کاشف رحمان عبدالرحمان اور ذوالفقار بھٹو نے شرکت کی یوم سیاہ کی تقریب کے آ خر میں پاکستان کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لیے دعا کی گئی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy