پانی کے کنکشن کی فیس میں 900 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان   


کو شائع کی گئی۔ January 25, 2020    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

لاہور (یواین پی) پانی کے کنکشن کی فیس میں 900 فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان، لاہور شہر میں پانی کے نئے کنکشن کی فیس 50 سے بڑھا کر500،کنکشن کٹوانے کی فیس 100سے 300، ری کنکشن فیس 150سے 500کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر میں واسا نے پانی کے کنکشن کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے واسا نے باقاعدہ سمری بھی تیار کر لی ہے۔تیار کی گئی سمری کے مطابق پانی کے نئے کنکشن کی فیس 50 سے بڑھا کر500،کنکشن کٹوانے کی فیس 100سے 300، ری کنکشن فیس 150سے 500 کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ گھریلو کنکشن نام تبدیلی کی فیس 50سے بڑھا کر 500 ،کمرشل کنکشن نام تبدیلی فیس50 سے 1 ہزار ،واٹر میٹر چیکنگ 50 سے 500 ، فیرول کلیننگ 75 سے ایک ہزار کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ریسٹورنٹ اور چھوٹی انڈسٹریز کے واٹر کنکشن کی فیس 7500 روپے سے بڑھا کر10ہزار ،پلازہ اور کمرشل مارکیٹ کے کنکشن کی فیس 9 ہزار سے 20 ہزار کرنے اور 400 مربع فٹ سے زائد رقبے کے ریسٹورنٹ کے کنکشن کی فیس 12 ہزارسے 25 ہزار ،پٹرول پمپ اور ورکشاپ پر لگنے والے واٹر کنکشن کی فیس 15 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔سمری ایل ڈی اے گورننگ باڈی کو ارسال کر دی گئی ہے جو فیسوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ کرے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes