پاکستانی آل راﺅنڈر محمد نواز نے غیر ملکی خاتون سے شادی کر لی   


کو شائع کی گئی۔ February 6, 2018    ·(TOTAL VIEWS 78)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستانی کرکٹر محمد نواز نے غیر ملکی خاتون سے شادی کر لی ہے اور انہوں نے خوشی کے ان لمحات کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ بھی شیئر کی ہیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ابھرنے والے نوجوان آل راونڈر محمد نواز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں محمد نواز کی اہلیہ کا تعلق جنوبی افریقا سے ہے اور دونوں کی شادی وہیں انجام پائی۔شادی کی تقریب میں محمد نواز نے کالا پینٹ کوٹ جبکہ ان کی اہلیہ نے سفید گاون زیب تن کیا۔اس موقع پر نو بیاہتا جوڑابے حد خوش دکھائی دے رہا ہے ۔ شادی کے موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللہ کی رحمت سے ہم دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ انہوں نے مداحوں سے کہا کہ وہ دونوں کو اپنی دعاوں میں یاد رکھیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog