پاکستانی ثالثی کے اثرات: سعودی عرب، یو اے ای کیساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں:ایران   


کو شائع کی گئی۔ October 19, 2019    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

تہران(یواین پی) پاکستان کی طرف سعودی عرب اور ایران کے درمیان ثالثی کے اثرات سامنے آنے لگے، ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ریاض کیساتھ ساتھ یو اے ای کے رویے میں بھی تبدیلی آئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے ایک سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کیساتھ تعلقات میں تبدیلی آئی ہے، اس کی تصدیق ایرانی صدر حسن روحانی نے بھی کی۔خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ عرصے سے ایران اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں بہتری آ رہی ہے یہ بہت اچھی پیشرفت ہے، روحانی نے 14 اکتوبر کو پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے یو اے ای کے مشیر قومی سلامتی کے دورۂ ایران کی اس طرح تصدیق کی جی ہاں یہ بات درست ہے کہ چند ماہ میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ کچھ رابطے ہوئے ہیں۔ کچھ اماراتی اہلکاروں نے ایران کا دورہ کیا جبکہ کچھ ایرانی اہلکار امارات بھی گئے۔روحانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قابل احترام وزیراعظم عمران خان کے ایران کے دورے کا مقصد ہمیں خطے کے مسائل مل کر حل کرنے سے متعلق آمادہ کرنا تھا۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اہم بات یہ ہے کہ ہمارے خیال میں عمران خان نے یمن مسئلے کے حل کے لیے بھی کوشش کی جو ایک ایسا مسئلہ ہے جو خطے کے امور اور ایران اور سعودی عرب کے تنازعات کے حل سے جڑا ہے۔ اگر وہاں جنگ بندی ہوتی ہے اور جنگ بندی کا اعلان ہو جاتا ہے تو خط میں اہم مسئلہ حل ہو جائے گا یہی سبب تہران اور ریاض کے درمیان تعلقات کی بہتری کا باعث بنے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题