پاکستانی پریس قونصلر جدہ ارشد منیر کی طرف سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام   


کو شائع کی گئی۔ June 13, 2018    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments


جدہ (رپورٹ یو این پی زکیر احمد بھٹی) پاکستانی پریس قونصلر جدہ ارشد منیر کی طرف سے جدہ کے صحافیوں کے اعزاز میں شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا. جس میں پاکستان کےقونصل جنرل شہریار اکبر خاں، کمرشل قونصلر شہزاد احمد اور میزبان ارشد منیر نے قونصلیٹ کے اسٹاف کے ہمراہ پاکستان جرنلسٹ فورم کے چیئرمین امیر محمد خان صدر شاھد نعیم اور جنرل سیکرٹری جمیل راٹھور دوسرے ممبران میں سید مسرت خلیل زکیر احمد بھٹی اسد اکرم خالد نواز چیمہ محمد امانت اللہ فضل مومند امجد قائم خانی اور اُردو نیوز سے ارسلان ھاشمی کا پر تپاک خیر مقدم کیا. اس موقع پر عرب نیوز کے سینئر ایڈیٹر سراج وہاب بھی موجود تھے. قونصل جنرل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سَال 2018 میں پاکستان میں عام انتخابات ہونے والے ہیں آپ لوگ حرمین شریفین میں اس کے کامیاب انعقاد، امن و امان کے لئے دعا گو ہوں. انھو‍ں نے رمضان المبارک میں سعودی جیلوں سے پاکستانیوں کی رہائی میں قونصلیٹ کی ریکارڈ کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کافی تعداد میں وہ اب اپنے وطن پاکستان پہنچ چکے ہیں. انھوں نے رحاب اسکول میں نیے سیکشن کھولنے کی خوش خبری بھی دی جس داخلہ کے خواہشمند طلبہ کو آسانی ہو گی

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes