پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں عید منائے گی   


کو شائع کی گئی۔ July 19, 2021    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

لندن (یو این پی)ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے میں مصروف پاکستان کرکٹ ٹیم عید الاضحی اپنوں سے دور انگلینڈ میں منائے گی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی منگل کو ہو گا۔گرین شرٹس بدھ کو انگلینڈ سے ویسٹ انڈیز کےلئے روانہ ہو گی، جبکہ پاکستان میں موجود ٹیسٹ کرکٹرز اپنے اپنے گھروں میں عید کریں گے۔قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کاعید کے دوسرے روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں بائیو سیکیور ببل شروع ہوگا۔دوسری جانب پاکستان وومن ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز ختم کر کے 20اور 21جولائی کی درمیانی شب پاکستان پہنچے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes