پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی   


کو شائع کی گئی۔ January 14, 2019    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

فیصل آباد(یواین پی)پاکستانی کم عمر آئی ٹی ماہر ارفع کریم رندھاوا کی کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی اس سلسلے میں جہانیاں،فیصل آباد سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔محض نو برس کی عمر میں مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈپروفیشنل امتحان پاس کرکے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ مچا دینے والی ارفع کریم رندھاوا2 فروری1995ء کو ضلع فیصل آباد میں پیدا ہوئیں اس نے کم عمری میں ہی سافٹ وئیر سرٹیفکیٹ حاصل کرکے عالمی شہرت حاصل کی ارفع کریم رندھاوا کو دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو بل گیٹس نے اسے ذاتی مہمان بنا کر امریکہ آنے کی دعوت دی اور مائیکرو سافٹ ہیڈ کوارٹر کا دورہ کروایا ارفع کریم رندھاوا اس وقت دنیا بھر میں پاکستان کی پہچان بن چکی تھیں اسے کم عرمی میں ہی پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد اعزازات سے نوازا گیا ۔ارفع کریم کو 22دسمبر 2011ء کو مرگی کا دورہ پڑا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسے لاہور کے سی ایم ایچ ہسپتال میں داخل کروا دیا گیاجہاں وہ کومے کی حالت میں رہیں اور14جنوری2012ء کو انتقال کر گئیں۔ 

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题