پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ٹی 20 میچ ساڑھے چھ بجےشروع ہوں گے   


کو شائع کی گئی۔ September 24, 2019    ·(TOTAL VIEWS 44)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے آغاز میں محض تین روز باقی رہ گئے ہیں جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پاکستانی شائقین کرکٹ ملک کے ویران میدان ایک مرتبہ پھر آباد ہونے پر خاصے پرجوش ہیں اور ٹکٹوں کی خرید میں مصروف ہیں تاکہ قومی ہیروز کو اپنے سامنے کھیلتا دیکھ سکیں۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور 27 ستمبر کو پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں قومی ٹیم کے مدمقابل ہو گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق ون ڈے سیریز کے 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو ہونے والے میچز کا ٹاس دوپہر ڈھائی بجے ہو گا جبکہ کھیل کا آغاز تین بجے کیا جائے گا۔ اسی طرح 5 اکتوبر، 7 اکتوبر اور 9 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کا ٹاس شام چھے بجے ہو گا جبکہ ساڑھے چھ بجے کھیل کا آغاز کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes