پاکستان تحریک انصاف جدہ کی سینیئر ممبر ہنزلہ نجم علیل ہو گئیں   


کو شائع کی گئی۔ September 14, 2019    ·(TOTAL VIEWS 63)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی)پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر ممبر ہنزلہ نجم علالت کے باعث ان دنوں جدہ کے پرائیوٹ ہسپتال میں زیر علاج ہیں رہنماء تحریک انصاف جدہ عابدہ جاوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہنزلہ نجم صاحبہ ہماری بہت پیاری اور ایکٹو ممبر ہے جو اس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے ہنزلہ نجم کی عیادت کرنے والوں میں فرزانہ منیر ۔اینکر پرسن ایس زیڈ بی نیوز اقراءخان۔زینت میمن ۔زینب جاوید ۔ انعم ارسلان ۔گلشن حمیدی ۔نگہت شاہ ۔افشاں ندیم شامل تھیں رہنماء تحریک انصاف جدہ لیڈز گروپ عابدہ جاوید نے مزید بتایا کہ ڈاکٹروں نے ہنزلہ نجم کو شوگر بلڈ پریشر معدے کی پرابلم بتائی ہے اور مختلف ٹیسٹ بھی کیے ہیں ٹیسٹوں کے بعد ڈاکٹروں نے ہنزلہ نجم کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے عابدہ جاوید کے مطابق ہنزلہ نجم ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد کچھ عرصے کے لیے پاکستان جائینگی اور مکمل آرام کرے گی اور صحت یاب ہونے کے بعد واپس سعودی عرب آئینگی۔عابدہ جاوید نے ہنزلہ نجم کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ سب ممبران نے کہا کہ ہماری سب کی دعائیں ہنزلہ نجم کے ساتھ ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں اللہ تعالیٰ ہنزلہ نجم صاحبہ کو صحت تندرستی لمبی زندگی عطاء فرمائے آمین

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes