پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ   


کو شائع کی گئی۔ January 26, 2020    ·(TOTAL VIEWS 65)      No Comments

سرینگر: (یواین پی) مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں کشمیری بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں، وادی میں بھارت مخالف ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، حریت رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت کی جمہوریت مقبوضہ کشمیرمیں بری طرح بے نقاب ہو گئی، امریکی معاون نائب وزیرخارجہ نے بھی وادی کے حالات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔جموں و کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف کشمیری بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کو دکھانے کیلئے سراپا احتجاج ہیں، کشمیری بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں جس کا مقصد بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف پیغام دینا ہے۔ بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے قتل عام نے بھارتی جمہوریت کے حقیقی چہرے کوبے نقاب کر دیا۔ سب سے بڑی جمہوریت کے دعوے دار ملک نے جمہوری آواز کا گلا دبا رکھا ہے۔ دیگرکشمیری رہنماؤں نے بھی اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک طرف تو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے اور دوسری طرف کشمیریوں کو حق خودارادیت سے محروم کر رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes