پاکستان مسلم لیگ جدہ کے عہدیداروں کی نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلے کی مذمت   


کو شائع کی گئی۔ July 9, 2018    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی) پاکستان مسلم لیگ جدہ کے عہدیداروں نے ایک پریس کانفرنس میں میاں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف احتساب عدالتی فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے یکطرفہ اور انتقامی ہے ۔جدہ میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے چئیرمین عبدالکریم کھوسہ نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے اور سی پیک کو قابل عمل بناکے پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر لے جانے والے شخص کو سزائیں دیکر اسے کسی کرپشن نہیں بلکہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کی سزا دی گئ ہے جس سے بیرون ملک خصوصا” اسلامی ممالک میں پاکستان کا امیج خراب کیا ہورہا ہے. جو ملک کی معیشت پر بھی اثرانداز ہورہا ہے. عبدالکریم کھوسہ نے کہا کہ یہودی لابی بیرونی سرمایہ سے پاکستان پر قابض ہونا چاہتی ہیں تاہم 25 جولائی کو انہیں شکست کا سامنا کرنا ہوگاپریس کانفرنس کے موقع پر مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری نور آرائیں اور جدہ کے صدر محمد اسماعیل، محمد عمر فياض خان جنرل سيکرٹری جدہ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔. اس موقع پر بیگم کلثوم نواز کی صحت یابی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme