پاکستان میں شہداءنیوزی لینڈ کی غائبانہ نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی   


کو شائع کی گئی۔ March 16, 2019    ·(TOTAL VIEWS 51)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے واقعہ کے دوران شہیدہونے والوں کی آج(ہفتے کے روز )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں غائبانہ نماز جنازہ دن 2 بجے ادا کی جائے گی، غائبانہ نماز جنازہ کا اعلان اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی طرف سے کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کی جانب سے سانحہ نیوزی لینڈ کے شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ آج ہفتے کے روز ضلع کچہری میں ادا کی جائے گی۔ غائبانہ نماز جنازہ دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔ بار کے ایگزیکٹو رکن جاوید سلیم شورش کی امامت میں اسلام کے شہری اور وکلاء شہداء کی نماز جنازہ ادا کرینگے۔نماز جنازہ کے بعد اجتماعی دعا ہوگی اور تمام شہدائے اسلام کیلئے دعا مانگی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes