پاکستان میں کرونا وائرس کا شکار پہلا مریض مکمل صحت یاب   


کو شائع کی گئی۔ March 7, 2020    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان میں کرونا وائرس کا شکار پہلا مریض مکمل صحت یاب ہو گیا ہے جسے ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صوبہ سندھ کا رہائشی ہے۔ اس کے چیک اپ پر مامور ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نوجوان یحییٰ جعفری اب مکمل صحتیاب ہو چکا ہے، اسے ہفتے کو ہسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا وائرس سے متاثرہ نوجوان اور اس کے اہلخانہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہماری بڑی کامیابی ہے، میں پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد صوبہ سندھ میں مریضوں کی تعداد 3 ہو گئی تھی۔ کرونا وائرس کے نئے مریض کی عمر 69 سال اور اس کا تعلق ڈسٹرکٹ شرقی سے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تصدیق کی تھی کہ پاکستان میں کرونا وائرس کا چھٹا مریض سامنے آ گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔اس کے علاوہ اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال نہیں کہ کہہ دیں سکول بند کر دیئے جائیں، تاہم صوبائی حکومتیں اپنے فیصلے میں خود مختار ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق، صوبے اور تمام متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ انہوں نے ملک میں کرونا وائرس کے ڈھائی سو مریضوں کی اطلاعات کی تردید کی اور کہا کہ پریشان نہ ہوں۔ مشیر صحت کا کہنا تھا کہ ووہان میں ایک ہزار 94 پاکستانی طلبا موجود ہیں، چین سے اجازت ملتے ہی ان طلبہ کی وطن واپسی یقینی ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题