پاکستان میں کورونا سے آج مزید 111 افراد جان کی بازی ہار گئے   


کو شائع کی گئی۔ May 3, 2021    ·(TOTAL VIEWS 39)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 111 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 18127 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 830083 ہے۔تفصیلات کےمطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے 6 ،پنجاب میں کورونا سے 50 ، سندھ میں کورونا سے 9، اسلام آباد میں کورونا سے 4 ، جبکہ خیبرپختونخوا میں کورونا سے 42 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 17575 ہوگئی ہے۔پاکستان میں کوروناوائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 4667 ، بلوچستان میں 237 ، خیبرپختونخوا میں 3392 ، آزاد کشمیر میں 483 ،اسلام آباد میں 691 ، گلگت بلتستان میں 107، پنجاب میں 8550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 50 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 8550 ہوگئی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes