پاکستان کا پھر جذبہ خیر سگالی، مزید 100 بھارتی ماہی گیر رہا   


کو شائع کی گئی۔ April 15, 2019    ·(TOTAL VIEWS 19)      No Comments

کراچی: (یواین پی) پاکستانی سمندی حدود کی خلاف ورزی کرنیوالے سو بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کر دیا ہے۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو کینٹ سٹیشن سے بزنس ایکسپریس کے ذریعے لاہور پہنچایا جائے گا۔ماہی گیر بذریعہ ٹرین لاہور پہنچ کر بھارت روانہ ہوں گے۔ جذبہ خیر سگالی کے تحت رہائی پانے والے قیدی سولہ ماہ سے جیل میں قید تھے۔ لانڈھی جیل سے 360 ماہی گیروں کو رہا کرنے کا حکم نامہ جاری ہوا تھا۔ان میں سے سو بھارتی ماہی گیروں کو گزشتہ اتوار کو رہا کیا گیا تھا۔ سو بھارتی ماہی گیروں کو آج لاہور روانہ کیا گیا۔ اگلے اتوار کو مزید سو اور اس کے اگلے اتوار کو ساٹھ ماہی گیروں کو رہا کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog