پاکستان کی مایہ ناز پشتو فلم سٹار نیلم گل سے خصوصی انٹرویو  

Published on August 1, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

انٹر ویو۔۔۔ اظہر اقبال مُغل
س: آپ نے اپنے کیئرئیر کا آغاز کب اور کہاں سے شروع کیا
ج: میں نے اپنے کیئرئیر کا آغاز پشاور سے کیا 
کوئی ایسی خواہش جا آج تک پوری نہ ہو سکی ہو 
ج: ایسی کوئی خواہش نہیں جو پوری نہ ہوئی ہو 
س:آپ نے اس فیلڈ ہی میں آنا پسند کیوں کیا
ج: مجھے شوق تھا اس لیئے آئی 
س: آ پ کو کھانے میں کیا پسند ہے
ج: جی مجھے کھانے میں سب کچھ پسند ہے 
س: کوکنگ آتی ہے آپ کو کیا اچھا بنا سکتی ہیں 
ج:کوکنگ بہت اچھی کر لیتی ہوں 
س: اگر آپ ایکٹر نہ ہوتی تو کیا ہوتی
ج: ہاؤس وائف ہوتی 
س: آج کل جو کام ہو رہا ہے اس میں کوئی تبدیلی آنی چاہئے
ج: جی ہاں بہت اچھا کام ہو رہا ہے اور کافی تبدیلی آئی ہے کام میں 
س: آپ اپنے کام سے مطمئن ہیں
ض جی میں مطمئن ہوں کام سے 
س:مستقبل میں کیا کرنے کا اردہ ہے
ج: مستقبل میں ایک ایساادارہ بنانا چاہتی ہوں۔جس میں غریب بچیوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کر سکوں 
س:ا گر انڈیا جا کر کام کرنے کا موقع ملا تو کریں گی
ج: نہیں میں پستو ایکٹریس ہوں مجھے پاکستان میں ہی کام کرنا پسند ہے،مجھے اپنے پاکستانی لوگوں سے ہی اتنا پیار محبت اور شہرت ملی ہے کہ مجھے کہیں جانے کی ضرورت نہیں جو عزت مجھے پاکستان نے دی ہے شائد کوئی ملک نہ دے سکے 
س کس پاکستانی ہیروکے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی
ج: سب ہی ہیرو اچھے ہیں 
س:کس شخصیت سے بہت متاثر ہیں
ج: جی پرویز خٹک سے متاثر ہوں 
س: آپ کو وزیراعظم بنا دیا جائے تو پہلا کام کیا کریں گے
ج: پاکستان سے کرپشن ختم کروں گی ۔اور امیر غریب کا فرق مٹانے کی کوشش کروں گی 
س:پاکستانی عوام کو کوئی پیغام دینا چاہیءں گے 
ج: پاکستانی قوم کو پیغام دینا چاہوں گی کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو تعلیم دلائیں، تاکہ جو بچے ہمیں ہوٹلوں ورکشاپوں اور سٹرکوں پر بھیک مانگتے اور چیزیں بیچتے نظر آتے ہیں یہ بچے سکولوں میں نظر آئیں 

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes