پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی30ویں برسی17اگست کو منائی جائے گی   


کو شائع کی گئی۔ August 6, 2018    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے
اسلام آباد (یواین پی) پاکستان کے سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی30ویں برسی17اگست کو منائی جائے گی۔ جنرل ضیاء الحق پاکستان کے طویل ترین عرصہ تک حکمران رہے وہ17 اگست1988ء کو بہاولپور کے قریب ایک فضائی حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے انہیں اسلام آباد کی فیصل مسجد میں سپردخاک کیا گیا تھا ۔پاکستان کے سابق فوجی حکمران جنرل ضیاء الحق 12اگست 1924ء کوبھارت کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے انہوں نے5 جولائی7 197ء میں ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹ کر ملک میں مارشل لاء نافذ کردیااور ملک کے حکمران بنے وہ گیارہ برس تک ملک کے بیک وقت صدر اور فوجی سربراہ رہے۔جنرل ضیاء الحق17اگست1988 ء کو جنوبی پنجاب کے شہر بہاول پور کے نزدیک علاقہ لال کمال میں سی130طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہوئے اس حادثے میں ان کے ساتھ پاکستان میں اس وقت کے امریکی سفیر آرنلڈ رافیل ، امریکی ملٹری کمانڈر جنرل واسم ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل اختر عبدالرحمن سمیت پاک فوج کے اعلیٰ افسران بھی جاں بحق ہو ئے تھے۔جنرل ضیاء الحق 17اگست 1988ء کو 64برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog