پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید کی ڈاکٹر حسام بن سعود بن عبد العزیزسے ملاقات   


کو شائع کی گئی۔ February 6, 2020    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

جدہ( زکیر احمد بھٹی) گورنر نے پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید اور ان کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا اور البا حۃ میں خوش آمدید کہا۔بات چیت کے دوران باہمی اور مشترکہ مفاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر لباحہ نے پاکستانی قونصل جنرل کو صوبہ میں اہم ترقیاتی منصوبوں اور شعبوں سے آگاہ کیا،پاکستانی قونصل جنرل نے مہمان خصوصی استقبال اور فراخدلی کے ساتھ مہمان نوازی پر گورنر البا حۃ ریجن کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے گورنر کی جانب سے مختلف شعبوں میں البا حۃ ریجن میں کئے گئے ترقیاتی منصوبوں کی تعریف کی ۔ملاقات کے اختتام پر ،گورنر نے خالد مجید کو یادگاری تحفہ پیش کیا۔ جبکہ خالد مجید نے گورنر کو یادگار تحفہ بھی پیش کیا۔قونصل جنرل کے ہمراہ ڈپٹی قونصل جنرل شائیق احمد بھٹو اور قونصل ویلفیئر ماجد میمن بھی موجود تھے

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes