پاکستان 6 دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، ملیحہ لودھی   


کو شائع کی گئی۔ July 12, 2019    ·(TOTAL VIEWS 27)      No Comments

لدن(یوا ین پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے 46 امن مشنز میں دولاکھ سے زائد جوان بھیجے اورپاکستان 6 دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیرملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کے مباحثہ میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ امن مشنز کونتیجہ خیز اور موثر بنانے کیلئے سہ فریقی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، سلامتی کونسل، یواین سیکرٹریٹ اور ا من دستے فراہم کرنے والے ممالک کو باہمی تعاون بڑھانا چاہیے جب کہ 2013 میں پاکستان کی سربراہی میں سلامتی کونسل نے کثیر جہتی امن اقدامات اٹھائے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ امن مشن سے متعلقہ اسٹیک ہولڈرزکے باہمی تعاون کے بغیرچیلنجز سے نمٹنا ممکن نہیں، پاکستان چھ دہائیوں سے امن دستے فراہم کرنے والے بڑے ممالک میں شامل ہے، پاکستان نے 46 امن مشنزمیں دولاکھ سے زائد جوان بھیجے، پاکستان اور مراکونے فوجی اورپولیس فراہم کرنے والے ممالک کا غیررسمی گروپ تشکیل دیا جب کہ پاکستانی کے نیلے ہیلمنٹس بہترین تربیت یافتہ، مسلح اورہرطرح کے حالات کا سامنا کرنے کے اہل ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes