پاک فوج کو دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ ہے : راحیل شریف   


کو شائع کی گئی۔ October 7, 2016    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

08
اسلام آباد (یو این پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب فیلڈ ایریا کا دورہ کیا اور پاک روس مشترکہ فوج مشقوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا پاک فوج کو دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اٹک کے قریب فیلڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاکستان اور روس کی فوجوں کے درمیان مشترکہ جنگی مشقوں کا معائنہ کیا۔مشقوں میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو بھی سراہا۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاک فوج کو دنیا میں سب سے زیادہ جنگ کا تجربہ ہے جبکہ روسی فوج کا شمار دنیا کی بہترین فوجوں میں ہوتا ہے۔مشقوں سے دونوں ملکوں کی افواج کو سیکھنے کا موقع ملے گا۔ دونوں افواج کے تجربات سے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فائدہ اٹھائیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy