پاک فوج کے خلاف دشمن کا ہرپراپیگنڈا ناکام ہوکررہے گا، اسد قیصر   


کو شائع کی گئی۔ June 17, 2019    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments


صوابی (یواین پی)سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرنے موضع گاڑ منارہ میں ساڑھے آٹھ کروڑ روپے کی لاگت سے گیس کے ایک بڑے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے واضح کردیا کہ پاک فوج کے خلاف دشمن کا ہرپراپیگنڈا ناکام ہوکررہے گا ملک کی سیاسی قیادت اور پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوںنے کہا کہ عوام سے کئے گئے تاریخ میں پہلی مرتبہ پختونوں کوسپیکرقومی اسمبلی سمیت اہم وزارتیں دی گئیں ہیں،حکومت میں سینئرپوزیشن پرپہلی مرتبہ پختونوں کونمائندگئی دی گئی ہے،بعض عناصرپختونوں میں ناامیدی پھیلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں اورالحمداللہ آج یہ باشعورپختون انکے ہتھکنڈوں میں آنے والے نہیں ہیں اوراسی بنیادی پرپاک فوج کیخلاف ایک گنا¶نامہم چلایاجارہاہے،اس ملک کی استحکام اوردفاع کی واحدایک ادارہ اگرہے تووہ پاک فوج ہے۔انہوں نے کہاکہ پاک فوج نے اس چمن کی آبیاری اپنے لہوسے کی ہے،دہشت گردی کی عفریت کوختم کرنے کیلئے جان کے نذرانے پیش کئے،پاکستان کے عوام دشمن کے چال میں آنے والے نہیں بلکہ دشمن کے ارادوں کوبھی جانتے ہیں اورانہیں سبق سکھانابھی جانتے ہیں،دشمن یادرکھے پاکستان کابچہ بچہ فوجی ہے اورفوج کے حمایتی ہے،دشمن کیخلاف فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکرسیسہ پلائی دیوارکی کرداراداکریگی عوام۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes