پاک فوج ہرخطرے سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ   


کو شائع کی گئی۔ July 22, 2021    ·(TOTAL VIEWS 6)      No Comments

راولپنڈی(یواین پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرم کا دورہ کیا اور پاک افغان سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ انہوں نے وطن کے دفاع کے لئے جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جوانوں سے گفتگو میں آپریشنل تیاریوں اور بارڈر سکیورٹی کے لئے موثر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ سپہ سالار نے پاک افغان سرحد پر فارمیشن کی جانب سے بارڈ کی تنصیب کو بھی سراہا۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج بدلتے چیلنجز کے پیش نظر سرحدوں پر مؤثر سیکیورٹی کو یقینی بنائے گی۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہر خطرے سے نمٹنے کے لئے پاک فوج تیار ہے۔ سپہ سالار نے سول انتظامیہ کی سکولوں، ہسپتالوں اور مقامی آبادی کی بحالی کی کاوشوں میں مدد پر جوانوں کو سراہا۔دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ممتاز صحافی عارف نظامی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے خاندان کو صبر عطا فرمائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes