پرانی فلمیں ریلیز ہونا اعزاز کی بات ہے، صائمہ نور   


کو شائع کی گئی۔ February 9, 2019    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments

لاہور: (یواین پی) فلمسٹار صائمہ نور نے کہا ہے کہ بڑی سکرین سے دور ہونے کے باوجود میری فلمیں آج بھی سینما گھروں کی زینت بن رہی ہیں جو میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پرانی فلموں کی نمائش سے سینما انڈسٹری سے وابستہ سینکڑوں لوگوں کو روزگار میسر آ رہا ہے۔اداکارہ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ خدا کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میں نے شوبز انڈسٹری میں وہ شہرت اور مقام حاصل کیا جس کی دوسرے برسوں تمنا کرتے ہیں، اب ٹی وی ڈراموں میں کام کرنے کی وجہ سے فلموں میں کچھ گیپ آیا ہے تاہم میری پرانی فلمیں مسلسل سینما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہیں اور حال ہی میں ہدایتکار پرویز رانا کی فلم پیو بدمعاشاں دا، ہدایتکار رشید ڈوگر کی فلم مولا شیر سینما گھروں کی زینب بنی ہیں۔صائمہ نور نے کہا کہ پرانی فلموں کی نمائش کی وجہ سے ہمار سینما قائم و دائم ہے اور اس سے وابستہ سینکڑوں لوگ اپنے گھروں کی کفالت کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes