پشاور، 266 خواتین اساتذہ میں تعیناتی کے احکامات تقسیم   


کو شائع کی گئی۔ April 11, 2017    ·(TOTAL VIEWS 313)      No Comments


پشاور:  (یواین پی )گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1 سیدو شریف میں منعقدہ ایک اہم تقریب میں سوات کی مختلف مضامین کی (266) خواتین اساتذہ میں تعیناتی کے احکامات تقسیم کئے گئے جو میرٹ پر این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہوئی ہیں۔ اسناد وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاوسنگ ڈاکٹر امجد، چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان، پارلیمانی سیکرٹری عزیزاللہ گران، ڈی ای او زنانہ زیب النساء اور احسان اللہ خان نے تقسیم کیں جبکہ اس موقع پر ایم پی ایز ڈاکٹر حیدر علی اور سید جعفر شاہ کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ان استانیوں میں (91) سی ٹی، (10) قاری، (9) اے ٹی، (8) پی اے ٹی، (8) ڈی ایم اور دیگر مختلف مضامین کی استانیاں شامل ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد، فضل حکیم خان، عزیزاللہ گران اور دیگر نے خواتین کی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایک خاتون کی تعلیم پوری خاندان کی تعلیم ہے اور خواتین کا کردار تاریخ میں ثابت ہے۔ جو قومیں خواتین کو ساتھ لے کر ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتی ہیں وہ اپنی منزل جلد حاصل کر لیتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تعلیم کی اس اہمیت کو پیش نظر رکھ کر اس کو منشور میں اولیت دی اور تعلیم کی شعبہ میں میرٹ، جزا اور سزا کا عمل نافذ کر کے شعبہ تعلیم کی بنیادیں مضبوط کیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے دین اسلام سے نوجوان نسل کو آگاہ کرنے کے لئے ناظرہ اور ترجمہ قرآن کو لازمی قرار دیا تاکہ ہمارے طلبہ اچھے مسلمان بھی بن سکیں اور وہ تمام رشتوں کی عزت و اکرام سے آگاہ ہو سکیں۔ میرٹ پر بھرتی اساتذہ اور استانیاں محنت کر کے نوجوان نسل کو معیاری تعلیم دیں گی جو ملک کا نام روشن کریں گے۔ اس موقع پر نئے سال کے داخلہ مہم کا باضابطہ افتتاح بھی کیا گیا اور طالبات میں بیگ، کتابیں اور دیگر متعلقہ اشیاء تقسیم کی گئیں۔ چیئرمین ڈیڈیک نے سکول کے لئے پانچ لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈ کا اعلان کیا جبکہ ڈاکٹر امجد نے سکول بینڈ، ملی نغمہ ٹیم اور ویلکم ٹیم کے لئے دس دس ہزار روپے کا اعلان کیا۔ مقررین نے بہترین تقریب کا اہتمام کرنے پر سکول انتظامیہ کو شاباش دی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes