پشاور؛روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر   


کو شائع کی گئی۔ January 22, 2020    ·(TOTAL VIEWS 30)      No Comments


پشاور(یواین پی)روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر، پشاور انتظامیہ کے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذکرات کامیاب، 115 گرام آٹے کی روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر۔ تفصیلات کےمطابق نان بائی ایسوسی ایشن نے آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت کے خلاف احتجاج کیاہوا تھا۔ آج پشاور انتظامیہ اور نان بائی ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے تھے جسکے بعد نان بائی ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس پر ڈی سی پشاور کا کہنا ہے کہ 115 گرام آٹے کی روٹی 10 روپے میں فروخت کی جائیگی۔ یاد رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے آٹے کے بحران کے سبب مہنگا آٹا بکنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔ اس پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کردی گئی تھی۔احتساب عدالت اسلام آباد میں شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزموں کی حاضری لگا دی گئی تھی۔عدالت نے چیئرپرسن ارگرا عظمیٰ عادل ، سابق چیئر مین سعید احمد خان کو آئندہ حاضری یقینی بنانے کیلئے ایک کروڑ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا تھا. پارٹی قیادت سے ناراضگی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ میری کیا ناراضگی ہو سکتی ہے؟ نئے پاکستان کو ووٹ دینے والے اب بھگتیں ، لوگ روٹی کھانا چھوڑ دیں تومسئلہ ہی ختم ہو جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy