پشاور میں کیمیکل ڈور کی خرید و فروخت پر پابندی عائد   


کو شائع کی گئی۔ September 3, 2019    ·(TOTAL VIEWS 33)      No Comments

پشاور: (یواین پی) پشاور میں ضلعی انتطامیہ نے کیمیکل ڈور کی خرید و فروخت پر دفعہ ایک سوچوالیس نافذ کرتے ہوئے پابندی عائد کر دی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ضلع بھر میں کیمیکل ڈور کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، کیمیکل ڈور فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔اس سلسلے میں پولیس کو کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیمیکل ڈور سے انسانی جان کو خطرات لاحق ہیں۔ واضح رہے کہ کچھ سال قبل بسنت کے تہوار کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں شہریوں کے گلے پر کیمیکل ڈور پھرنے کے سبب متعدد ہلاکتوں کے واقعات پیش آج چکے ہیں جس کے بعد کیمیکل ڈور پر پابندی لگا دی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes