پنجاب ؛آج سے دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی   


کو شائع کی گئی۔ April 1, 2020    ·(TOTAL VIEWS 29)      No Comments

لاہور(یواین پی) حکومت پنجاب نےآج سے دکانوں کے اوقات کار تبدیل کرنے کااعلان کردیا، دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی، اس سے قبل دکانوں کی بندش کے اوقات کاررات 8 بجے تک تھے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے لاک ڈاؤن میں مزید سختی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ آج سے گروسری، جنرل اسٹورز اور کریانے کی دکانیں صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلی رہیں گی۔میڈیکل اسٹور اور فارمیسی کو نئے اوقات کار کی پابندی سے استثنا حاصل ہوگا۔ پابندی کی خلاف ورزی پر کورونا آرڈیننس کے تحت سزا دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ فیصلہ عوام کی صحت اورزندگی کے تحفظ کے لیے کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144کے تحت گرفتار افراد کو جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کر دیا جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy