پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کے ابتدائی پلان تیار   


کو شائع کی گئی۔ September 26, 2019    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب بھر میں لوکل گورنمنٹ کی حد بندی کے ابتدائی پلان تیار کر لئے گئے ہیں۔سیکرٹری بلدیات ڈاکٹر احمد جاوید قاضی ابتدائی پلان حد بندی رولز 2019ء کے تحت ترتیب کئے گئے ہیں۔ ابتدائی پلان کل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں عوام اور مقامی رھائشی افراد کی تجاویز اور اعتراضات کیلئے پیش کر دیے جائیں گے۔مقامی رہائشی اپنے متعلقہ لوکل ایریا کی حد بندی سے متعلق آراء اور اعتراضات 27 ستمبر سے 14 اکتوبر تک اسسٹنٹ کمشنرز کے دفاتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔سیکرٹری بلدیات حد بندی رولز 2019ء کے تحت تیار کئے گئے ابتدائی پلان کے مطابق صوبہ پنجاب میں 9 میٹروپولیٹن کارپوریشن، 14 میونسپل کارپوریشن، 136 میونسپل کمیٹیاں، 134 ٹائون کمیٹیاں ہوں گی۔دیہی علاقوں کے لئے 136 تحصیل کونسلوں کا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حلقہ بندی بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان ترتیب دے گا اور بلدیاتی انتخابات بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کے زیر نگرانی ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题