پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے آج کھل جائیں گے   


کو شائع کی گئی۔ January 6, 2020    ·(TOTAL VIEWS 105)      No Comments

لاہور(یو این پی) وزیر تعلیم سکول مراد راس کی جانب سے ٹویٹ کے ذریعے سے اعلان کیا گیا ہے کہ اساتذہ اور طلبہ آج پیر سے سکول جانے کے لیے تیار ہو جائیں۔خیال رہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے رواں سال سردی کی شدت کے باعث معمول سے زیادہ چھٹیاں دی گئی تھیں۔ موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز 20 دسمبر سے ہوا تھا۔موسم کی شدت کے بعد ہائر ایجوکیشن نے بھی موسم سرما کی چھٹیوں میں اضافہ کیا۔ ایچ ای سی نے اعلیٰ تعلیم کے اداروں میں تعطیلات کو اکتیس دسمبر سے بڑھا کر 5 جنوری کر دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme