پنجاب حکومت،میٹرک رزلٹ کا اعلان آج کیا جائے گا   


کو شائع کی گئی۔ September 19, 2020    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

لاہور: (یواین پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے نوٹس کے بعد پنجاب حکومت نے میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج ہفتہ کی شام پانچ بجے کرنے کا اعلان کر دیا۔صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے طلبہ و طالبات کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان آج شام پانچ بجے کر دیا جائے گا، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز آج ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔اس سے قبل مقررہ تاریخ گزر جانے کے باوجود پنجاب حکومت میٹرک کا رزلٹ دینے میں ناکام ہو گئی، طلبا نتائج میں تاخیر پر پریشان ہو گئے تھے۔یاد رہے کہ کورونا وائرس کی وباء کے باعث پنجاب میں میٹرک کے امتحانات دینے والے طلبا کا انتظار مزید طویل ہوتا جا رہا ہے، وزیر برائے اعلیٰ تعلیم کی طرف سے اعلان کیا گیا تھا کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان 18 ستمبر کو کیا جائے گا، تاحال رزلٹ کا اعلان نہ ہو سکا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy