پنجاب حکومت سورج مکھی کی کاشت پر 5 ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی دے رہی ہے ۔محکمہ زراعت   


کو شائع کی گئی۔ January 28, 2021    ·(TOTAL VIEWS 129)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)بھڈال اوتاڑ حویلی لکھا تحصیل دیپالپور میں محکمہ زراعت توسیع کے زیر انتظام سورج مکھی کی کاشت گندم اور مکئی کی فصلوں کی بیماریوں اور فصل مکئی کی پیداواری تکنیک کے حوالے سےکے ایک شاندار سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس کی صدارت ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن شاہد حسین نے کی سیمینار میں مقامی زمینداران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ اور محمد علی بھٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور اس موقع پر موجود تھےشاہد حسین ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن نے کسانوں کو زیادہ سے زیادہ رقبہ پر سورج مکھی کی فصل کی کاشت کی ترغیب دی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب سورج مکھی کی کاشت پر پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے سورج مکھی کی فصل کی پیداوار کے مقابلہ کا بھی انعقاد کر رہی ہے ۔ انہوں نے کاشتکاروں کو سورج مکھی کی فصل کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے جدید اور منظم طرز کاشت اپنانے کا مشورہ بھی دیا۔انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ گندم اور تیل دار فصلات کی کاشت کے منصوبوں یعنی ڈیمو پلاٹس اور دیگر محکمانہ سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔چوہدری شہباز اختر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع اوکاڑہ نے کھادوں پر سبسڈی ، سورج مکھی اور گندم کے ڈی پلاٹس گندم اور کینولا کی فصل کے پیداوار کا مقابلہ ، مختلف زرعی آلات پر 50 فیصد سبسڈی وغیرہ سے متعلق مختلف شعبہ جاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی اور کسانوں پر زور دیا کہ محکمہ کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھیں تاکہ انہیں بہتر کاشتکاری کے حوالے سے بہتر خدمات اور مختلف اسکیموں کی بروقت معلومات مل سکیں۔ انہوں نے کاشتکاروں کو یہ بھی بتایا کہ حکومت 5 ایکڑ تک گندم کی فصل کے لیے زرعی ادویات پر سبسڈی واؤچر کے ذریعہ سبسڈی فراہم کررہی ہے۔محمد علی بھٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کسانوں اس سیمینار کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا علاوہ ازیں فصل گندم کی جڑی بوٹیوں اور ان بروقت انسداد اور کھادوں کے بروقت اور مناسب استعمال پر سیر حاصل گفتگو کی۔ڈاکٹر محمد آصف رفیق زراعت آفیسردیپالپور نے مکئی کی فصل پیداواری تکنیک اور مکئی کی فصل پر حملہ آور ہونے والا مہلک کیڑا فال لشکری سنڈی کے دوران حیات،طریقہ نقصان اور مستقبل میں اس کے حملے کو قابو پانےکے لئے مختلف اقدامات پر مکمل لیکچر دیا۔شاداب حسین انچارج زراعت آفیسر حویلی لکھا نے کسانوں کو سورج مکھی کی فصل کی پیداواری تکنیک اور سورج مکھی کی فصل پر سبسڈی اور سورج مکھی کی فصل میں جڑی بوٹیوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات اور ان کے مناسب انسداد کے بارے میں آگاوٹی والے نقصان اور ان کے بہتر انسداد اور کھادوں کے مناسب اور بروقت استعمال پر تبادلہ خیال کیا

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog