پنجاب حکومت نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا   


کو شائع کی گئی۔ May 11, 2018    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

لاہور (یواین پی) تمام نجی و سرکاری اسکولوں میں سترہ مئی سے 10اگست تک تعطیلات ہوں گی۔وزیرتعلیم پنجاب رانامشہود نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ رمضان المبارک کی وجہ سےگرمیوں کی چھٹیاں 17 مئی سے شروع ہوں گی۔ 10 اگست کو سکول دوبارہ کھلیں گے۔ چھٹیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔اس حوالے سے واضح کیا گیا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیوں کی فیس اکٹھی وصول نہیں کی جائے گی ۔جو ایسا کرے گا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔رانا مشہود کا کہنا تھا کہ حکومتی فیصلوں پرسب نے مل کر عملدرآمد کروانا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes