پنجاب حکومت کا لاہور کے تعلیمی ادارے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان   


کو شائع کی گئی۔ November 26, 2017    ·(TOTAL VIEWS 119)      No Comments

لاہور(یواین پی)پنجاب حکومت نے کشیدہ صورتحال کے باعث لاہور کے تعلیمی ادارے 2 روزتک بند رکھنے کااعلان کر دیا،اسلام آباد میں تحریک لبیک کے دھرنے کیخلاف آپریشن پر ملک میں صورتحال ابتر ہونے پر پنجاب حکومت نے لاہور کے تعلیمی اداے 2 روز تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا،وزیر تعلیم رانا مشہود کا کہناتھا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ان کا کہناتھا کہ دھرنے کیخلاف آپریشن کے باعث مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ،راستوںکی بندش کے باعث طلبا اور ان کے والدین کو مشکلات کا سامنا ہوگاجس پر حکومت نے پیرا ور منگل کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان کا کہناتھا کہ تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے کیا گیا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes