پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب نے تصدیق کردی   


کو شائع کی گئی۔ April 7, 2020    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

لاہور (یواین پی) پنجاب میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1918ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تصدیق کی ہے کہ صوبے میں کورونا کے 1918کیسز موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آج صوبے میں 1929ٹیسٹ کیے گے جن میں سے 455مثبت آئے، 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ صوبے میں اب روزانہ 3100ٹیسٹ ہو سکتے ہیں جبکہ مزید 9لیبز بھی پائپ لائن میں ہیں جس کے بعد ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت 5ہزار تک چلی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ وائرس سے متاثر ہونے والے فراد کو جلد از جلد قرنطینہ کر کے ہی اس وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ صوبے میں 1929ٹیسٹ کیے گے جن میں سے 455مثبت آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت 666مریض مختلف اضلاع میں ہیں جبکہ 536مریض تبلیغی مرکز میں قرنطینہ کیے گئے ہیں، 49افراد کو کیمپ جیل میں، 213افراد کو ڈیرہ غازی خان میں، 449کو ملتان میں اور 8افراد کو فیصل آباد میں قرنطینہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ 8مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme