پنجاب یونیورسٹی میں ایک بار پھر طلبہ تنظیمیں آپس میں لڑ پڑیں   


کو شائع کی گئی۔ September 25, 2019    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

لاہور: (یواین پی) پنجاب یونیورسٹی میں کشمیر کانفرنس کے باہر طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم نے جامعہ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دیا۔ واقعے میں ایک زخمی طالب علم زخمی ہوا۔ طلبہ نے وی سی آفس کے سامنے احتجاج دھرنا بھی دیا۔جامعہ کے فیصل آڈیٹوریم میں کشمیر کے مسئلے پر اہم کانفرنس چل رہی تھی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر مہمان خصوصی تھے۔ دوسری طرف باہر طلبہ کے درمیان تصادم ہو رہا تھا۔تصادم گاڑی اور موٹر سائیکل تصادم کے بعد شروع ہوا۔ دونوں طرف سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں مکوں سے حملہ کیا گیا۔ تصادم میں ایک طالب علم زخمی بھی ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی۔جھگڑے کے بعد پشتوں کونسل نے وی سی آفس کے باہر مطالبات کی منظوری کے احتجاجی دھرنا دیا۔ انتظامیہ نے دھرنا دینے والے طلبہ کو تشدد کرنے والے طلبہ کے خلاف ایف آئی اور انضباطی کارروائی کی یقین دہانی کروائی جس کے بعد دھرنا ختم کر دیا گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme