پولیس اہلکار شہری کی گاڑی کے بونٹ پر چڑھ گیا،پستول تان لی   


کو شائع کی گئی۔ October 25, 2020    ·(TOTAL VIEWS 18)      No Comments

لاہور (یواین پی) اگر ہم معاشرے کی بات کریں تو مجموعی طور پر ہم میں نہ تو برداشت کا مادہ ہے اور نہ ہی صبر کا پیمانہ اعتدال میں رہتا ہے۔زرازرا سی بات پر مرنے مارنے کو تل جاتے ہیں۔اگر صبر کی بات کی جائے تو اس کا اندازہ آپ ایک چھوٹی سی بات سے لگا سکتے ہیں کہ کسی بھی چوک پر ٹریفک سگنل کا مشاہدہ کر کے دیکھیں۔مجال ہے جو کوئی ایک منٹ کے لیے ٹریفک سگنل پر رکنے کی زحمت کرے۔ہر بندہ ایک دوسرے کے اوپر گاڑی چڑھاتا ہوا وہاں سے نکلنے کی جستجو میں لگا ہوتاہے اور اگر یہیں پر ساتھ میں پولیس کا معاملہ بھی دیکھ لیا جائے تو ان کی اصل ڈیوٹی ٹریفک کی روانی اور بہاﺅ کو ڈسپلن کرنا ہے نہ کہ چالان کرنا۔جبکہ ان کی طرف سے ٹریف جائے بھاڑ میں رش لگتا ہے لگے،ٹریفک جام ہوتا ہے بھلے ہو جائے مگر وہ ایک طرف کھڑے ایسے ”مرغے“تاڑنے کے چکر میں ہوتے ہیں کہ جن کا چالان کر کے اپنا کوٹہ پورا کر سکیں۔یوں عوام اور پولیس دونوں کا رویہ درست نہیں ہے۔تاہم گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیو وائرل ہوئی ہے کہ جسے دیکھ کر بزرگ شہری کے رویے پر تو افسوس ہوا ہی ہوا مگر پولیس اہلکار کا رویہ اورطریقہ کسی طور پروفیشنل نہیں تھا۔شہری کو گاڑی نہ روکنے اور تعاون نہ کرنے پر تو جو جرمانہ ہو سو ہو بلکہ ہونا بھی چاہیے کہ اس نے پولیس اہلکار سے تعاون کیوں نہیں کیا۔مگر جس طرح بد تمیزی اور بے وقوفانہ انداز میں پولیس اہلکار نے اسے قانون فالو کرنے کا طریقہ اپنایا وہ بھی کسی صورت معافی کے قابل نہیں ہے اعلیٰ حکام کو اس جانب بھی توجہ کرنی چاہیے۔سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس کی فلمی انداز میں گاڑی کو روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق سندھ کے شہر حیدرآباد میں پولیس اہلکار نے اپنی اور شہری کی زندگی خطرے میں ڈال دی، ایس ایس پی حیدرآباد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题