پولیس اہلکار کے ساتھ ہونے والی مبینہ بدتمیزی کا مقدمہ نامعلوم خاتون کے خلاف درج   


کو شائع کی گئی۔ May 22, 2020    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

مانسہرہ(یواین پی) پولیس اہلکار کے ساتھ ہونے والی مبینہ بدتمیزی کا مقدمہ نامعلوم خاتون کے خلاف درج۔ مقدمہ ایک نامعلوم خاتون کی سڑک پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی اور چیک پوسٹ کی رکاوٹیں توڑنے کے واقعے پر درج کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز خود کو کرنل کی بیوی ظاہر کرنے والی ایک خاتون کی جانب سے پولیس اہلکار کے ساتھ مبینہ بدتمیزی کا مقدمہ ایک نامعلوم خاتون کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق مانسہرہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ سی پیک پولیس فورس کے اہلکار کے ساتھ ہونے والی مبینہ بدسلوکی پر درج کیا گیا ہے۔ پولیس اہلکار کو گزشتہ روز خود کو فوجی افسر کی بیوی ظاہر کرنے والی ایک خاتون کی جانب سے مبینہ بدتمیزی کا نشانہ بنایا گیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy