پولیس ڈیپارٹمنٹ میں سفارش کی بجائے میرٹ پر تمام امور طے ہونگے فیصل شہزاد   


کو شائع کی گئی۔ October 13, 2020    ·(TOTAL VIEWS 38)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے کہا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کسی بھی قسم کی سفارش کی بجائے تما م امور میرٹ کی بنیاد پر طے کریں میں خود بھی تقرری و تبادلے میرٹ کی بنیاد پر کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع اوکاڑہ میں تعیناتی پر پہلے روز چارج سنبھالے پر ڈی پی او آفس میں تعینات سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ شہداء کے لواحقین ہماری فیملی کا حصہ ہیں ان کے لیے ہماری خدمات ہمہ وقت حاضر ہیں۔قبل ازیں ان کی آفس آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستہ نے سلامی دی ڈی پی او نے یا د گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی، حال میں تعمیر ہونے والے آئی ہال کا معائنہ کیا انہوں نے پولیس فورس کو واضع پیغام دیا ہے کہ وزیراعظم پاکستان، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزادراور آئی جی پنجاب انعام غنی کے ویژن کو یہاں سو فی صد عملی روپ دیا جائے گا عام آدمی کے لئے میرے درواز ے کھلے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes