پوم پاکستان پر جڑواں شہروں کا ٹریفک پلان جاری   


کو شائع کی گئی۔ March 21, 2016    ·(TOTAL VIEWS 493)      No Comments

traffic-plan0
اسلام آباد(یو این پی)یوم پاکستان پر راولپنڈی اسلام آباد کیلئے ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق تئیس مارچ کو صبح چھ بجے سے تین بجے تک راول ڈیم سے زیرو پوائنٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کو صبح 6 سے دوپہر 3 بجے تک تمام ٹریفک کاداخلہ راول ڈیم سے فیض آباد فلائی اوور، زیرو پواینٹ تک بند ہوگا20 مارچ رات 12 بجے سے لیکر 21 مارچ دن 1 بجے اور 22 مارچ رات 12 بجے سے لیکر 23 مارچ دن 3 بجے تک تمام ہیوی ٹریفک کا داخلہ راولپنڈی اسلام آباد کیلئے بند ہوگا جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے پر راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والی تمام ٹریفک کو میزائل چوک سے کھنہ چوک ، فیصل شہید چوک اور راول ڈیم کی طرف موڑ دیا جائے گا۔یوم پاکستان کی پریڈ تقریب کے باعث آئی جے پی روڈ سے عام ٹریفک کو فیض آباد فلائی اوور سےنائنتھ ایونیو اور کشمیر ہائی وے کی طرف موڑ دیا جائے گا جبکہ مری روڈ پر راولپنڈی سے آنی والی ٹریفک کو اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایونیو اور کشمیر ہائی وے کی طرف موڑدیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes