پٹرولنگ پوسٹ ہائے کو اپنا گھر سمجھتے ہوئے تزئین و آرائش کریں ایس ایس پی مرزا انجم کمال   


کو شائع کی گئی۔ July 20, 2021    ·(TOTAL VIEWS 88)      No Comments

پٹرولنگ پولیس کے زیرِ استعمال اسلحہ کی صفائی باقاعدگی کے ساتھ کروائیں تاکہ سیکورٹی کو فول پروف بنایاجا سکے
فیصل آباد (یو این پی)فیصل آباد ریجن: ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال کی ہدایت پر پٹرولنگ پوسٹ ہائے فیصل آباد ریجن پر سوشل ورک کیا گیا۔ اس دوران ڈسٹرکٹ ڈی ایس پیز نے اپنی زیر نگرانی پٹرولنگ پوسٹ ہائے فیصل آباد ریجن پر سوشل ورک کروایا۔ پٹرولنگ افسران و ملازمان نے پوسٹ ہائے لانز،کمروں،پودوں کی تزئین و آرائش کا کام کیا۔ اس موقع پر پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے پٹرولنگ پوسٹ ہائے کے زیرِ استعمال اسلحہ کی صفائی بھی کی۔ پٹرولنگ پوسٹ کے احاطہ میں کلین اینڈ گرین پاکستان موومنٹ کے تحت نئے پودے لگائے۔ پوسٹ ہائے میں پینٹ کیا گیا اور توڑ پھوڑ کی مرمت کروائی گئی۔ اس موقع پر ایس ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد ریجن مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ افسران و ملازمان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹ ہائے ہمارا گھر ہیں ہمیں اپنے گھروں کی طرح ان کی تزئین و آرائش کرنی چاہیے تاکہ عوام الناس میں پٹرولنگ پولیس کاتاثر مثالی پولیس کے حوالے سے ہو۔ انہوں نے انچارجز پوسٹ اور محرر کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ پولیس کے زیرِ استعمال اسلحہ کی صفائی باقاعدگی کے ساتھ کروائیں تاکہ سیکورٹی کو فول پروف بنایاجا سکے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题