پٹرولنگ پولیس کی کامیاب کاروائی مشکوک کار سے نا جائز رائفل،پسٹل اور22لاکھ روپے برآمد   


کو شائع کی گئی۔ September 14, 2018    ·(TOTAL VIEWS 26)      No Comments

بورے والا( یواین پی)پٹرولنگ پولیس کی کامیاب کاروائی مشکوک کار سے نا جائز رائفل،پسٹل اور22لاکھ روپے برآمد ۔تفصیلات کے مطابق پٹرولنگ چیک پوسٹ ماناموڑکاانچارج سب انسپکٹرخرم شہزاد ہمراہی کانسٹیبلان وقارسکندر،الیاس،نوراحمدگھمن،مدثر،محبوب عالم اڈا مانا موڑ کے قریب گشت پڑتال جرائم کے سلسلہ میں موجود تھا کہ دوپہر ایک بجے کے قریب بورے والا کی طرف سے سرمئی رنگ کی سوزوکی کار نمبری ایل ای جی/1398آ تے ہوئے نظر آ ئی جو پولیس کو دیکھ کر واپس مڑنے لگی تو پولیس نے اسے روک لیا کار میں سوار دو افراد اتر کر بھاگنے لگے تو انہیں قابو کر کے گاڑی کی تلاشی لی گئی تو ایک رائفل 223بور سیمی آ ٹو میٹک اور 2278210روپے نقدی برآ مد ہوئی ۔پولیس نے دونوں ملزمان مجاہد عباس جٹ سکنہ 301۔ای ۔ بی اور محمد اکرم ملک سکنہ محلہ فرید نگر پاکپتن کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog