پٹرول 3 روپے 56 پیسے اور ڈیزل 2 روپے 62 پیسے مہنگا   


کو شائع کی گئی۔ March 1, 2018    ·(TOTAL VIEWS 462)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)حکومت نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا بم گرا دیا ہے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والی نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول 3 روپے 56 پیسے، مٹی کا تیل 6 روپے 28 پیسے، ڈیزل 2 روپے 62 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتیں بڑھنے سے اب پٹرول 88 روپے 7 پیسے فی لیٹر، مٹی کا تیل 76 روپے 46 پیسے اور ڈیزل 98 روپے 45 پیسے میں فروخت ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے وزارتِ خزانہ کو بھجوائی گئی سمری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے 94 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes