پچھلے سال جرائم میں خیبرپختونخواہ دوسرے نمبر پر رہا   


کو شائع کی گئی۔ February 8, 2020    ·(TOTAL VIEWS 62)      No Comments

پشاور (یواین پی ) سال 2019ء میں پنجاب جرائم میں پہلے اور خیبرپختونخواہ دوسرے نمبر پر رہا، پچھلے سال پنجاب میں 4 لاکھ 90 ہزار اور خیبرپختونخواہ میں ایک لاکھ 78 ہزار جرائم کے واقعات رپورٹ ہوئے، ملک میں مجموعی 7 لاکھ 77 ہزار سے زائد جرائم کے واقعات ریکارڈ ہوئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں ملک بھر میں پچھلے سال جرائم کے واقعات پر قومی اسمبلی میں رپورٹ پیش کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے سب سے زیادہ جرائم کے واقعات پنجاب، دوسرے نمبر پر خیبرپختونخواہ پھر سندھ اور دوسرے علاقوں میں ریکارڈ ہوئے۔جبکہ ملک میں مجموعی طور پر ساڑھے سات لاکھ سے زائد جرائم کے واقعات ہوئے۔ وزارت داخلہ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں سب سے زیادہ جرائم کے واقعات ں4 لاکھ 90 ہزار، خیبرپختونخواہ میں ایک لاکھ 78 ہزار، سندھ 85 ہزار 6 سو سے زائد جرائم کے واقعات پر مقدمات درج ہوئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme