پڑوسی ممالک آپس میں بھائی چارے کی فضاﺅں میں زندگی بسر کریں جنیوارائے   


کو شائع کی گئی۔ August 18, 2020    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

کلکتہ (یواین پی)بلا شعبہ فنکا روں کو امن و سلامتی سے دلی لگاﺅ ہوتا ہے وہ چاہتے ہیں پڑوسی ممالک آپس میں بھائی چارے کی فضاﺅں میں زندگی بسر کریں ۔ایک دوسرے کے ملک میں جا کر اپنے فن کا مظاہرہ کریں اور دوستی کو مضبوط بنیادوں پر قائم کریں ۔ان الفاظ کااظہار معروف گلوکارہ و اداکارہ جنیوارائے نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری یہ درینہ خواہش ہے کہ پاکستان میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے اپنے پاکستانی پرستاروں کو خوش کریں افسوس کہ ایسا نہیں ہو پا رہا۔ہمارے پرستاروں نے متعدد بار ایسی خواہش کا اظہار کیا ہے کہ ہم پاکستان کا دورہ کریں اور اپنے دوستوں سے ملاقاتیں کریں اور لاہور کراچی شہر کے نہ صرف مناظر دیکھیں بلکہ وہاں پیار بھرے گانوں اور غزلوں سے اپنے پرستاروں کو محظوظ کریں ۔ ہماری دونوں ممالک کے حکمرانوں سے مودبانہ اپیل ہے کہ پر امن ماحول پیدہ کر کے ہمارے خواہشوں کی تکمیل کریں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题