پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑ دیاخورشید شاہ

Published on December 6, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 34)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے بڑے جلسے کرنے کی دعویدار جماعت کا غرور توڑ دیا،پیپلزپارٹی کے جیالوں کےلئے پریڈ گراؤنڈ چھوٹا پڑگیا،ہمارے آدھے لوگ گراؤنڈ کے اندر اور آدھے باہر تھے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سیالکوٹ، جہلم ،لالہ موسیٰ ،کشمیر اوراٹک کے جلوس ٹریفک جام کے سبب نہیں پہنچ سکے،ان کا کہناتھا کہ 40سے50 ہزار جیالے نیشنل ہائی وے پرتھے جو جلسہ گاہ نہیں پہنچ سکے،ہم نئے ویژن اور نئی قیادت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا کی طرح سیاست کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ سندھ کیلئے عدالتوں،اداروں کارویہ اورقانون الگ ،پنجاب کیلئے الگ ہے،نوازشریف،خاندان کیخلاف سنگین مقدمات کے باوجودگرفتاری نہ ای سی ایل میں نام،شرجیل میمن خودپیش ہوئے لیکن انصاف نہیں مل رہا،خورشید شاہ کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ کےلئے امتحان ہے اب دہرا معیارنہیں چلے گا،افسوس ہے سندھ کےلئے رویہ الگ اورپنجاب کےلئے الگ ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy