پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت بچانے کیلئے تحریک انصاف سے معاہدہ کرلیا   


کو شائع کی گئی۔ August 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 25)      No Comments

لاہور (یواین پی) پیپلزپارٹی نے سندھ حکومت بچانے کیلئے تحریک انصاف سے معاہدہ کرلیا،دونوں جماعتیں ملکر کراچی کے مسائل حل کریں گی، پھر مستقبل میں بھی تعاون کو فروغ دیں گی، آصف زرداری کے نزدیک ن لیگی قیادت نے اپوزیشن کو مایوس کیا،نوازشریف نے ہمیشہ مفاد ات کی سیاست کی۔ سینئر تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے اپنے تبصرے میں بتایا کہ سندھ کے معاملات اس لیے ٹھیک ہوئے کہ پیپلزپارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں آصف زرداری نے کہا کہ وہ مسلم لیگ ن کی قیادت سے بالکل مایوس ہوچکے ہیں۔نوازشریف سیاستدانوں کو استعمال کرتے ہیں ، پھر مقصد حاصل کرنے کے بعد پھینک دیتے ہیں۔اس لیے نوازشریف سے معنی خیز اپوزیشن کرنے کی کوئی توقع نہیں ہے۔سیاسی منظر نامے کے پیچھے جو چیزیں چل رہی تھیں ، اس میں کریڈٹ پھرملٹری کو جاتا ہے، ایک سینئر افسر آئے انہوں نے ان کے درمیان معاملات طے کروائے۔معاملات کو حل کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنا دی گئی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme