پیپلز پارٹی کا ضلعی کابینہ کا اجلاس شازیہ انصاری کے قتل کی مزمت   


کو شائع کی گئی۔ February 17, 2020    ·(TOTAL VIEWS 77)      No Comments

عبدالحکیم(یواین پی)پیپلز پارٹی کا ضلعی کابینہ کا اجلاس شازیہ انصاری کے قتل کی مزمت،تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی ضلع خانیوال کاتعزیتی اجلاس زیر صدارت ملک مظہر علی خان(ضلعی صدر)انکی رہائش گاہ پر منعقد ہوا،جس میں سندھ کی رکن ِ اسمبلی شازیہ انصاری کے بہیمانہ قتل پر افسوس کا اظہارکیا گیا، اجلاس کے شرکاءنے مرحومہ کی ملک وقوم کےلئے سرانجام دی جانیوالی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا بعدازاںانکی روح کے ایصالِ ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ،شرکاءنے حکومت ِ سندھ سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں لا یا جاے۔ پیپلز پارٹی ضلع خانیوال دکھ کی اس گھڑی مرحومہ کے غم میں برابر کی شریک ہے اورانکے خاندان کےلئے صبرِجمیل کی دعا کرتی ہے۔ اجلاس میں سیکرٹری انفارمیشن حکیم مختار احمدکھوکھر، محمدہمایوں، ملک قاسم رضا ،تھیم خان، مقصود انجم، فہیم حمزہ، راجہ مشتاق، محمد افضل نوناری، امتیاز قلندری،شہزاد قیوم چودھری، انیس گھمن، چودھری غلام عباس ،محمد اعجاز ودیگر شریک ہوئے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog