پی آئی اے طیارہ حادثے پر ترک اداکارہ اسرا بلجیک بھی غمزہ   


کو شائع کی گئی۔ May 23, 2020    ·(TOTAL VIEWS 42)      No Comments

لاہور (یواین پی) پی آئی اے طیارہ حادثے پر ترک اداکارہ اسرا بلجیک بھی غمزہ، خصوصی پیغام جاری کر دیا، انسٹاگرام پر جاں بحق ہونے والی ماڈل زارا عابد کی آخری پوسٹ پر کیے گئے کمنٹ میں ترک اداکارہ نے کہا کہ “تمام پاکستانیوں اور زارا کے اہل خانہ سے اتنے بڑے نقصان پر تہہ دل سے تعزیت کرتی ہوں”۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ترک ڈرامے ارطغرل سے شہرت پانے والی ترک اداکارہ اسرا بلجیک نے کراچی میں پیش آئے پی آئی اے کے طیارہ حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر طیارہ حادثے میں جاں بحق ہو جانے والی پاکستانی ماڈل زارا اکبر کی آخری پوسٹ پر کمنٹ کیا۔ اسرا بلجیک نے اپنے کمنٹ میں کہا کہ اس تمام معاملے کو فالو بیک کرنے میں اتنی تاخیر ہونے پر افسوس ہے، تمام پاکستانیوں اور زارا کے اہل خانہ سے اتنے بڑے نقصان پر تہہ دل سے تعزیت کرتی ہوں۔واضح رہے کہ کراچی میں جمعہ کے روز پی آئی اے کا جو طیارہ حادثے کا شکار ہوا، اس طیارے میں پاکستان کی مشہور ماڈل زارا بھی سوار تھیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme